A review by aayjaysbookshelf
Patras Kay Mazameen / پطرس کے مضامین by Patras Bukhari

funny lighthearted reflective relaxing

4.0

 "پطرس کے مضامین" پڑھنے کا ارادہ کافی عرصے سے تھا لیکن اتفاق ابھی چند دنوں پہلے ہوا، جب یکے بعد دیگرے کچھ مشکل کتابیں پڑھنے کے بعد دل ذرا تلملایا اور کچھ ہلکہ پڑھنے کا دل چاہا۔ 
پطرس کا مزاح سادگی کے ساتھ کچھ ایسی تازگی رکھتا ہے کہ بغیر کھلکھلاۓ آپ رہ نہیں سکتے ۔ کہیں دھیمی مسکراہٹ تو کہیں بلند قہقہے ، پوری کتاب پڑھتے ہوئے کہیں بھی بوریت کا احساس نہیں ہوتا۔ کہیں لاہور کی سڑکوں پہ طنز ہے، کہیں اپنی ہی حماقتوں کا مذاق ، کہیں دوستوں کی ٹانگ کھینچی گئی ہے، تو کہیں اپنی برسوں پرانی خواہش کے ادھورا رہ جانے کا غم، پطرس کی لکھائی میں روزمرہ کے امور میں ہی مزاح کا پہلو شامل ہے جو ان کی تحریروں کو 70 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود تازہ رکھتا ہے۔ 
آسان اردو کا استعمال اس کتاب کو ہر قسم کے قاری کے لیے موزوں بناتا ہے۔  ایک نہایت مزے کی کتاب جو آپ کو اگر ہنساۓ نہیں تو کم از کم مسکرانے پہ مجبور ضرور کریگی۔