Scan barcode
A review by palwashahere
Ham Raqs by Naila Tariq
4.0
مرجان کی سوتیلی ماں لارا اسے باہر جنگل سے لکڑیاں لانے کو کہتی ہے کیونکہ یہ ذمہ داری مرجان نے اپنے سر لے رکھی ہے۔ شدید سردی اور برف میں جب وہ جنگل کی طرف بڑھتی ہے تو اسے ایک زخمی بندہ دکھائی دیتا ہے جو کہ نیچے جھیل میں بس گرنے ہی والا ہے۔ وہ اس کی مدد کو آگے بڑھتی ہے۔
یہ اس ناول کا اوپننگ سین ہے۔ سردیوں میں پڑھنے کے لیے یہ ناول اس لیے بھی بہترین ہے کہ یہ ایک سرد جگہ جنگل کے قریب، برف پوش علاقے میں بنے چھوٹے سے اکیلے گھر
کی کہانی ہے۔ کہانی شروع یہیں سے ہوتی ہے اور پھر پھیلتی چلی جاتی ہے مزید کردار بھی اس میں داخل ہوتے ہیں۔ ایک بہادر مرد جو کہ اس جنگلی علاقے کو کھوجنا چاہتا ہے جس کے بارے میں سبھی کا کہنا ہے کہ وہاں جو بھی گیا زندہ واپس لوٹ کر نہیں آیا۔ ایک سلطان کی بیٹی زجان، جو محل میں رہتے ہوئے بھی قید ہے اس کے ہاتھ میں شفا ہے لیکن کیا وہ کبھی آزاد ہو پائے گی۔ لورین اور اس سے وابستہ لارا کی ان گنت خواہشات۔ یہ ایک فینٹسی ناول ہے اور نائلہ طارق نے ناصرف رسک لیا بلکہ ثابت کیا کہ وہ ایک اچھا فینٹسی ناول بھی لکھ سکتی ہیں۔ منظر کشی اس ناول کی جان ہے فینٹسی میں
یہی مہارت زیادہ کام آتی ہے ہر منظر کو بہت خوبصورتی اور تفصیل سے لکھا گیا ہے۔ اس ناول میں درختوں، پھولوں، جھیلوں، جانوروں، پرندوں کی باتیں کی گئی ہیں نیچر لورز کے لیے بھی اچھا انتخاب رہے گا۔